17 مئی 2013 - 19:30
اسرائيل شام کی فوج کا مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں رکھتا

صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائيل شام کے حملوں کا جواب دینے کی توانائي نہیں رکھتا۔

ابنا:  الحیات اخبار کے مطابق عامود یدلین نے اسرائيل کی فوج کو شام کے خلاف کسی بھی طرح کی مہم جوائي کی بابت خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ شام کی فوج کی خصوصیات کے پیش نظر اسرائيل شام کے حملوں کا جواب دینےکی توانائي نہیں رکھتا۔موساد کے سابق سربراہ نےجو صیہونی حکومت کے سکیورٹی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ بھی کہا ہے بے شک شام کی فوج کی جوابی کاروائياں علاقے میں وسیع جنگ کا سبب بنیں گي جنہيں برداشت کرنا اسرائيل کی فوج کے بس میں نہ ہوگا۔ اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے کہا تھا کہ شام کی فوج صیہونی حکومت کے فوجی خطروں کا مقابلہ کرنے کی توانائي رکھتی ہے اور صیہونی حکومت کو زبردست جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ادھر فاکس نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی سرحد میں اسرائیل کے سکیورٹی عناصر موجود ہیں جو دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے انٹجلنس عناصر کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے سکیورٹی ایجنٹ بھی ہیں جو شام کی حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲